بغداد میں کار دھماکے اور فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

Nov 22, 2020 | 12:07:PM
بغداد میں کار دھماکے اور فائرنگ سے 9 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔


 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں پہلے سڑک کنارے نصب بم سے ایک کارکو نشانہ بنایاگیا، اور پھر امدادی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے واقعہ میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔