(24 نیوز)رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پانی کے لئے بورنگ کے دوران گیس دریافت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پانی کے لئے بورنگ کا کام کیا جارہا تھا کہ گیس دریافت ہو گئی۔اہل علاقہ کی جانب سے پانی کی بورنگ کے دوران گیس دریافت ہونے کے دعوے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام دوڑے چلے آئے۔ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ زیر زمین گیس پائپ لائن کی لیکج نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کیسے نکلی؟ یہ گیس کا ذخیرہ ہے یا نہیں ٹیم چیک کرے گی۔