چند لوگوں کے مفادات کیلئے پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے،سراج الحق

Nov 22, 2020 | 13:59:PM
چند لوگوں کے مفادات کیلئے پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ جماعتِ اسلامی جعلی حکمرانوں کیخلاف  تنہا جدوجہد کر رہی ہے، ہم چند لوگوں کے مفادات کے لیے پی ڈی ایم کے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے، اس وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔ سراج الحق نےمزید  کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت نے برباد کر دیا ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے ان کے خلاف احتجاج کیا تووہ استعفیٰ دے دیں گے۔

عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ نالائق ترین حکومت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا پاکستان کو اسلامی ریاست بناؤں گا لیکن عمران خان نے اب تک مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا ہے؟ کشمیر کی جدوجہد کو عمران خان نے برباد کیا، کشمیر کی 73 سالہ جدوجہد کو ختم کیا گیا۔اب تو گلگت اور چترال سے کراچی تک گلی گلی میں شور ہے کہ عمران خان کے لیے مزید حکمران رہنا جائز نہیں ہے کیونکہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے۔