بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ, تعداد 16 ہزار 744  تک جا پہنچی

Nov 22, 2020 | 14:41:PM
بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ, تعداد 16 ہزار 744  تک جا پہنچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید درجنوں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بھی کورونا مزید آپے سے باہر ہوگیا۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 593 ہوگئی، 24 گھنٹے میں تعلیمی اداروں میں  کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔صرف تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 945 ہوچکی ہے۔صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 697 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 158 مریضوں کا انتقال ہو چکا ۔بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 مریض جاں بحق ہوگئے۔ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے، اب تک کورونا وائرس سے 7 ہزار 662 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔