(24 نیوز)پنجاب حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کیا جائے گا۔اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،فیاض چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے علاج کےلئے اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔
حکومت پنجاب کا شہبازشریف، حمزہ شہباز کو پےرول پر رہا کرنے کا فیصلہ
Nov 22, 2020 | 17:45:PM