آرمی چیف کا نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے آمین۔
#COAS expresses grief and heartfelt condolences on sad demise of Begum Shamim Akhtar mother of Mian Muhammad Nawaz Sharif / Mian Shehbaz Sharif “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace - Ameen”, COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2020
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی والدہ ماجدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئی ہیں،بیگم شمیم اختر کافی عرصے سے علیل اور بیٹے کے پاس لندن میں مقیم تھیں۔
مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔