جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم میں شا مل؟پا رٹی کا موقف آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد میں شامل نہیں لیکن پھر بھی بینرز پر اس کا جھنڈا آویزاں کیا گیا جس پر اب پارٹی کا موقف سامنے آ گیا ہے ۔پشا ور کے جلسہ عا م میں جماعت اسلا می کے جھنڈے کو پی ڈی ایم کے بینرز میں شا مل کرنے سے سب کو حیرت ہوئی کیو نکہ جماعت اسلا می اس اتحاد سے خو د کو الگ قرا ر دے چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت کے اسلامی کے جھنڈے کو شامل کرنے پر جماعت اسلامی کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس میں سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیں ہے ، جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نہایت ہی نامناسب رویہ ہے ، جماعت اسلامی اپوزیشن کے اتحاد سے واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے۔قیصر شریف کا کہناتھا کہ میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہواہے تاہم اس پر پی ڈی ایم انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جلسے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ممکنہ دہشتگرد حملے کاخطرہ ہے۔حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، تھریٹ الرٹ میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے مقام یا اطراف کے علاقے میں خودکش حملے کا خطرہ ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا،جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ذرائع کامزید کہناہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث جلسہ گاہ سے جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور پارکنگ بنائی گئی ہے،سیاسی لیڈران کی گاڑی کے علاوہ کسی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،جلسے کی کوریج پر موجودمیڈیا گاڑیوں کی بھی بی ڈی کلیئرنس کردی گئی۔