پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاکر جیل منتقل 

Nov 22, 2020 | 18:39:PM

(24نیوز)پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاکر جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دی گئی ہے۔ماروی خلجی نے بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگا دی تھی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے اور والد کے انکار پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کر کے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ملزمہ کے بیان کے مطا بق اس کو ما ڈلنگ کا شو ق تھا جس کووہ پروان چڑھانا چاہتی تھی مگر اس کے وا لد اس با رے آڑے آ رہے تھے۔غصہ میں آ کر میں نے گھر کو جلا نے کی دھمکی دی تو انہوں نے اس کو سیریس نہ لیا۔آخر کا ر تنگ آ کر میں نے گھر کو آ گ ہی لگادی۔
یا د رہے کہ مشہور ایپ ٹک ٹا ک کی وجہ سے نو جوا ن نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔اس ایپ کو چائنہ نے لا نچ کیا تھا۔اس وقت دنیا بھر میں اس کے فا لو ورز کی تعدا د کروڑوں میں نہیں بلکہ اربو ں میں ہے ۔اس ایپ پر پا بندی با رے ٹرمپ نے بھی کوشش کی تھی تاہم وہ اس بارے کا میا ب نہ ہوئے۔

مزیدخبریں