بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری، 7 سالہ بچی شہید

Nov 22, 2020 | 19:03:PM

 (24نیوز)لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید،10 افراد زخمی ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گاو¿ں ججوٹ بہادر کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی شہید جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
شہیدہونیوالی بچی کی شناخت حورین ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 55 سالہ محمد حنیف ولد محمد حسین ، 65 سال سالہ سرور جان زوجہ محمد حسین عمر، 35 سال کی ساجدہ کوثر زوجہ محمد عرفان عمر ، 50 سالہ خورشید بیگم بیوہ محمور عمر، 35 سالہ زبینہ زوجہ محمد عجائب عمر، 20 سالہ عروج ضاروب دختر محمد ضاروب،22 سالہ ثمن دختر عجائب عمر، 10 سال کی اریج صدیق دختر محمد صدیق، 9 سال کا مبین ولد حمید عمر اور 5 سالہ شنگور دختر محمد عرفان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون اتنا ارزاں نہیں کہ لائن آف کنٹرول پر بہتا رہے، حکومت پی ڈی ایم کے بجائے بھارتی فوج پر گولہ باری کرے۔ 

مزیدخبریں