دادی کے انتقال کی خبر دوگھنٹے تاخیرسے ملی

Nov 22, 2020 | 19:05:PM

(24 نیوز)مریم نواز نے کہاہے کہ دادی کے انتقال کی خبرمجھے فون سروسزمعطل ہونے کی وجہ سے دوگھنٹے تاخیرسے ملی،کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچادیتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میاں صاحب کے سرسے ماں کادعاوَں بھراسایہ اٹھ گیا،دادی کے انتقال کی خبرمجھے فون سروسزمعطل ہونے کی وجہ سے دوگھنٹے تاخیرسے ملی،خبرملتے ہی فوراًلاہورکےلئے روانہ ہوگئی،میرے والداورگھروالے بارباررابطے کی کوشش کرتے رہے مگررابطہ نہ ہوسکا۔


مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچادیتے،میں نے میاں صاحب کودرخواست کی ہے کہ بالکل واپس ناآئیں،یہ ظالم اورانتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

مزیدخبریں