(24نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مغربی ہواوں کاسلسلہ داخل ہو گیا ہے ۔مغربی ہواوں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی تھی، شہر میں کل اور پر سوں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو جا ئیگا۔یا د رہے کہ یہ کرا چی میں مو سم سر ما کی پہلی با رش ہے ۔با رش نہ ہو نے سبب نزلہ ،زکا م ،کھانسی او ر دیگر مو سمیا تی بیما ریو ں میں اضا فہ ہو رہا تھا ۔اس کے ساتھ سا تھ سمو گ اور دھند بھی بڑھنے لگی تھی۔با رش ہونے کی وجہ سے ان موسمیا تی بیماریو ں میں وا ضح حد تک کمی آ نے کا امکا ن ہے۔
کراچی وا لوں کیلئے خو شخبری
Nov 22, 2020 | 19:07:PM