شیریں مزاری نے فرانسیسی صدرکیخلاف اپناٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

Nov 22, 2020 | 19:25:PM
شیریں مزاری نے فرانسیسی صدرکیخلاف اپناٹویٹ ڈیلیٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرشیریں مزاری نے فرانسیسی صدرکیخلاف اپناٹویٹ ڈیلیٹ کردیا،وفاقی وزیرنے میکرون کو نازی قراردیاتھاجس پرفرانسیسی سفارتخانے اوروزارت داخلہ نے احتجاج کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بغیر تحقیق فرانسیسی صدرکےخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا،انسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری نے کہاکہ میکرون مسلمانوں کےساتھ وہی سلوک کررہے ہیں،جونازیوں نے یہودیوں کےساتھ کیا،انہوں نے مزیدکہا کہ نازی جرمنی میں یہودیوں کو شناخت کیلئے اپنے لباس پرپیلے رنگ کاستارہ پہننے پرمجبورکیاگیاتھا۔
فرانسیسی صدرکونازی کہنے پر فرانس نے احتجاج کرتے ہوئے شیریں مزاری کے بیان کی مذمت کی،فرانسیسی سفارتخانہ اوروزارت خارجہ نے شیریں مزاری کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے توہین آمیزاور حیران کن قرار دیا،فرانسیسی سفارت خانے کے ردعمل پر بغیر تحقیق کے ٹویٹ کرنے والی شیریں مزاری کو بیک فٹ پر جانا پڑا،وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فرانسیسی صدر کےخلاف ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر ٹوئٹ کیاجسے ڈیلیٹ کررہی ہوں۔