واپس نہ آئیں ،نواز شریف سے مریم کا ٹیلی فونک رابطہ

Nov 22, 2020 | 19:42:PM

(24نیوز)بیگم شمیم شریف کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے مریم نواز کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔مریم نواز سے بات کرتے ہوئے میاں نوازشریف روپڑے۔مریم نواز نے والد سے دادی کے جنازے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق نوا ز شر یف کی صا حبزادی مریم نواز نے لند ن مقیم اپنے وا لد سے ٹیلی فو نک را بطہ کیا ہے اور ان سے دادی کی وفات بار ے گفتگو کی ہے ۔اس دورا ن میاں نواز شریف بیٹی سے اپنی وا لدہ کا ذکر کرتے ہو ئے آ بدیدہ ہو گئے ۔یا د رہے کہ اپنے ایک ٹویٹ مریم نے پشاورمیں موبائل سروس بند ہونے کا شکوہ کیا اور کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں ہے۔

مزیدخبریں