(24 نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام بنا دیا،جلسے میں لوگوں کی کم دلچسپی اور شرکت عوام کا اپوزیشن پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازنے پشاور میں پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے باشعور لوگ ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کی اپیل پر خود کو کورونا سے محفوظ رکھا۔انھوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو بھی کو ناکام بنا دیا،جلسے میں لوگوں کی کم دلچسپی اور شرکت عوام کا اپوزیشن پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ کورونا وبا ایک حقیقت ہے افسانہ نہیں،عدالتی حکم کے باوجود ان کا جلسوں پر اصرار ان کی ڈھٹائی اور عوام دشمنی کا عکاس ہے،اپوزیشن نے قانون کے احترام اور عوام کی صحت کی بجائے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی،جلسے کے شرکا سے کہتا ہوں کہ خود کو قرنطینہ میں لے جائیں،اپنا اور دوسروں کا خیال کریں۔
پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام بنا دیا
Nov 22, 2020 | 19:58:PM