وینا ملک کی اسد خٹک کے خلاف بڑی کا رروا ئی

Nov 22, 2020 | 20:00:PM

(24نیوز)وینا ملک کی اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست۔ اور اس بارے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرا کیس رجسٹر کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسد خٹک کے کہنے اور کرنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، میری کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ادا کا رہ وینا ملک نے سابقہ شوہر اسدخٹک کیخلا ف ایف آئی اے سے رجو ع کر لیا ہے اور ان کیخلاف درخوا ست جمع کرا دی ہے۔

وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہونے والے کیس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو میں نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خط میں اپنے بچوں کے پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی اپیل کی تھی۔اسد خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے خط میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کو دبئی سے اغواءکیا گیا ہے، مجھے میرے خط کا جواب نہیں ملاہے۔جس کا میں اب تک انتظا ر کر رہا ہوں کہ کب میر ے خط کاجوا ب آئیگا۔

مزیدخبریں