گلگت بلتستان کے حلقہ 3سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو گئے

Nov 22, 2020 | 20:15:PM
گلگت بلتستان کے حلقہ 3سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان کے حلقہ 3 سے غیر حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی اے 3 کے پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔
گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے،تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن میں ان کے بیٹے سہیل عباس کو ٹکٹ دیاگیاتھا۔