تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کل کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ تمام فیصلوں کا اعلان کل دن ساڑھے12 بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
To all those eagerly awaiting the outcome of tomorrow’s inter provincial education ministers meeting. I will be holding a press conference at 12.30 after the conclusion of the meeting in which all decisions would be announced .
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) November 22, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں،ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔
تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری سکولز، 2 دسمبر سے مڈل سکولز جبکہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری سکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی،اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی،امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کو تجویز دی تھی کہ میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔