(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ کے سکواڈ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان میں آج دن وقت بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، مسلسل مانیٹرنگ پر فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں ہو ئی، جس پر قومی بلے باز کو لاہور کے ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا۔ ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم سے مشاورت کے بعد فخر زمان کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے،ٹیم انتظامیہ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کا 54 رکنی سکواڈ کل علی الصبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔
قبل ازیں قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں 35 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں، قومی ٹیم کیساتھ پاکستان شاہین ٹیم بھی نیوزی لینڈ جا رہی ہے،قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔