(24 نیوز)جی ٹوئنٹی ممالک کا کورونا کی وبا سے مل کرلڑنے کا عزم ، اختتامی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کورونا کی وبا سے متاثرہ ممالک کی مدد، لوگوں کی نوکریوں کے تحفظ اورتجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس میں رکن ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے ، کورونا کے وبائی مرض پر قابوپانے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی جائے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وبا انسانوں کی بے چارگی ایک دوسرے پر انحصار کو ظاہر کرتی ہے، جی ٹوئنٹی کے رکن ممالک کے رہنماﺅں نے کورنا سے ہلاک اور متاثر ہونے والے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انسانی زندگیوں کا تحفط کیا جائے، لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے اور ان کی آمدنی کوبڑھایا جائے،مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وبا سے اعتماد میں جوکمی آئی ہے اسے بحال کیا جائے، تجارت اورعالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جائے۔
وبا سے متاثرہ ان تمام ممالک کو مدددی جائے جنہیں اس کی ضرورت ہے،مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے اوراس کیلئے معاشی اقدامات بھی کئے جائیں۔
جی 20ممالک کاکورونا کیخلاف ملکر لڑنے کا عزم
Nov 22, 2020 | 21:22:PM