(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ پیرس معاہدہ ماحول کے تحفظ کیلئے نہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کیلئے بنایاگیاتھا،میں نے کھربوں ڈالرماحولیات کونقصان پہنچانے والے بڑے ماحولیاتی مجرموں کودینے سے انکارکیا۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 ورچوئل اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تحفظ پر ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں نے امریکاکویکطرفہ،غیرشفاف پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ کیا،پیرس ماحولیاتی معاہدہ امریکا کیلئے غیرمنصفانہ تھا،پیرس معاہدہ ماحول کے تحفظ کیلئے نہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کیلئے بنایاگیاتھا،میں نے لاکھوں امریکیوں کے روزگارپر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔
امریکی صدر کاکہناتھا کہ پیرس معاہدہ ماحول کے تحفظ کیلئے نہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کیلئے بنایاگیاتھا،میں نے کھربوں ڈالرماحولیات کونقصان پہنچانے والے بڑے ماحولیاتی مجرموں کودینے سے انکارکیا،امریکی صدر نے کہاکہ پیرس معاہدے سے نکلنے کے بعدامریکا نے کسی بھی ملک سے زیادہ کاربن اخراج میں کمی کی ،میرے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکا کی فضا 7 فیصدصاف ہوئی ہے،امریکا کسی یکطرفہ عالمی معاہدے کے بغیر اپنے ماحول کا تحفظ خود کرسکتا ہے۔
پیرس معاہدہ ماحول کے تحفظ کیلئے نہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کیلئے بنایاگیاتھا
Nov 22, 2020 | 22:06:PM