(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت کی سہو لیات کو آسا ن بنا نے کی خا طر ایک اور کا رنامہ، ’انصاف میڈیسن کارڈ‘ کا اجراءکر دیا۔وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء کی تقریب ہوئی جس میں عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اورتپ دق(ٹی بی) کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کیے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862، ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اور تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے بعد مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا رڈ کے اجرا ءسے غریب ،لا چار اور مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج میں آ سا نی ہو جا ئیگی۔
’انصاف میڈیسن کارڈ‘ کا اجراءکر دیا گیا
Nov 22, 2020 | 22:27:PM