پاکستان کو قرض ریلیف میں بڑی کا میابی مل گئی

Nov 22, 2020 | 22:41:PM


(24نیوز) پاکستان نے چین سے 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، امریکا سے 12 کروڑ 83 لاکھ ڈالر، فرانس سے 17 کروڑ اور جرمنی سے 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر، سویڈن سے ایک کروڑ 44 لاکھ اور کینیڈا سے 80 لاکھ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020ء کے لیے قرض ریلیف کا معاملہ، پاکستان کے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ 36 معاہدے مکمل، 80 کروڑ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کر لیا گیا۔رپو رٹ کے مطا بق پاکستان کے مزید ایک ارب ڈالر ریلیف کے لیے 5 ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔ روس، جاپان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے معاہدے کیے جائیں گے۔ پانچ ممالک کے ساتھ 31 دسمبر 2020ء تک مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔پاکستان نے امریکا کے ساتھ 9، چین کے ساتھ 8، بیلجیئم، کینیڈا، سپین، نیدرلینڈز، جرمنی کے ساتھ 2، 2، آسٹریلیا، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، جنوبی کوریا کے ساتھ ایک، ایک، کویت، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے ساتھ ایک، ایک معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان کو دوسرے مرحلے میں 80 تا 90 کروڑ ڈالر قرض ریلیف کی توقع ہے۔ دوسرے مرحلے میں جنوری تا جون 2021ء کے لیے قرض ریلیف کا امکان ہے۔

مزیدخبریں