نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں؟فیصلہ24 نومبر کو فیصلہ ہوگا

Nov 22, 2020 | 23:08:PM

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں میاں نواز شریف کی طلبی اشتہارات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی،نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ 24 نومبر کو فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ثقلین حیدر نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ،العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی طلبی اشتہارات کی رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا یافتہ نواز شریف کو 24 نومبر طلبی کےلئے اشتہار جاری کیا ہے۔
نواز شریف کی طلبی کےلئے اخبار میں چھپنے والے اشتہارات عدالت میں جمع کرادیئے گئے،اخبارات کے لاہور اور لندن ایڈیشنز میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات بھی شامل ہیں، نواز شریف کو اشتہار سے آگاہ کرنے کےلئے وزارت خارجہ، پاکستانی ہائی کمیشن کے خطوط بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، رائل میل کے ذریعے نواز شریف کو بھیجے گئے عدالتی حکم نامے کی رپورٹ اور اہم مقامات پر نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات چسپاں کرنے کی تصاویر بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ 24 نومبر کو فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں