جی بی حلقہ 21 غذر 3 پر(ن) کی کا میابی چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلگت بلتستان کے حلقہ 21 غذر 3 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سیٹ جیت کر سب کو حیرا ن کر دیا ہے ،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو شکست ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق جی بی اے 21 غذر 3 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، اس نشست پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غلام محمد 4 ہزار 908 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی امیدوار محمد ایوب 4 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ایوب نے حلقے میں ن لیگ کی کامیاب کو چیلنج کیا اور پورے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔ریٹرننگ آفیسر گلگت بلتستان عارف حسین کے مطابق کل سے پورے حلقے کی ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ گنتی کی تکمیل کے بعد ہی اس نشست پر سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔