پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کاشکار ہو گئے

Nov 22, 2020 | 23:35:PM
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کاشکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کورونا وائرس کاشکار ہوگئے، حلیم عادل شیخ نے علامات محسوس ہونے پر آج کورونا ٹیسٹ کرایاتھا، انہوں نے کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما کاکہنا ہے کہ ایک روز قبل انہیں ہلکابخار ہوا تھا جس پر آج کورونا ٹیسٹ کرایاتو رپورٹ مثبت آگئی،حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ میری طبیعت پہلے بہتر ہے تاہم رپورٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیاہے۔