معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم بھی لائحہ عمل دینگے، حافظ سعد رضوی 

Nov 22, 2020 | 23:40:PM

(24نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تحریک لبیک بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،مگر مجھے امید ہے کہ حکو مت معا ہدہ کی پا سدا ری کرے گی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق تحریک لبیک کے نومنتخب امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک کی مرکزی شوری کے ممبران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا امید ہے کہ حکومت اس پرعمل کرے گی، لیکن اگر حکومت اس معاہدے سے روگردانی کرتی ہے تو پھر ہم بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایسی صورت میں مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔یا د رہے کہ تحریک لبیک کے نئے امیر کا فیض آباد دھرنے میں اہم کردارتھا۔ تحریک لبیک پاکستان کے نوجوان امیرحافظ سعد رضوی غیر شادی شدہ ہیں، انہوں نے انٹر کے بعد درس نظامی کیا، تحریک لبیک کے سوشل میڈیا ونگ کوبھی دیکھتے رہے ہیں جبکہ فیض آباد دھرنے کی پلاننگ میں بھی ان کا اہم کردارتھا۔ وہ اپنے والد کے سب سے زیادہ قریب اور تحریکی کاموں میں سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں