کورونا کی بگڑنے لگی صورتحال،مریضوں سے بھر گئے ہسپتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جس کا ڈرتھا وہی ہوا، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنے لگی۔شہری نجی اسپتالوں میں جانے پرمجبور ہونے لگے۔ جناح ،سول اور عباسی شہید اسپتال کے بعد اب انڈس اسپتال میں بھی مریضوں کا داخلہ ممکن نہ رہا،شہر قائد میں کورونا کے وبال کی بگڑنے لگی صورتحال،مریضوں سے بھر گئے اسپتال والی صو رتحا ل پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔شہری نجی اسپتالوں کا رخ کر نے لگے ہیں،انتظامیہ مریضوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے لگی۔انڈس اسپتال میں کورونابسترفل ہوگئے ہیں۔ڈائو اسپتال میں بھی 30 بیڈز کا وارڈبھرگیا ہے۔نیپا اسپتال کا بھی کوئی بستر خالی نہ رہا۔ مختلف اسپتالوں سے مریضوں کو جناح,سول اور لیاری بھیجنا شروع کردیا گیا ہے۔عباسی شہید اسپتال میں 100 بیڈ ز پر مشتمل تیار وارڈ تاحال غیر فعال ہے۔آئی سی یو،ایچ ڈی یو اور وینٹی لیٹرز کو دھول چاٹنے لگی ہے۔صرف آکسیجن کمپریسر نہ ہونے کے باعث 4 ماہ سے وارڈ بند ہے۔ جو مریضوں کے سا تھ کھلا مذا ق ہے۔