گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام کے خلاف بکواس کرتا ہے کیوں یہاں بلایا گیا؟عرب شہزادی کا احتجاج

Nov 22, 2021 | 07:35:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک )شارجہ کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستان اور بر طانیہ کے درمیان غیر ملکی تا رکین وطن کو واپس لینے کا معاہدہ

مزیدخبریں