اندھا دھند  فائرنگ۔۔ پی پی  رہنما 4 ساتھیوں سمیت قتل

Nov 22, 2021 | 08:08:AM
،قتل،بلوچستان میر محمد خان ابابکی
کیپشن: میر محمد خان ابابکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) کوءٹہ کے علاقہ مستونگ میں ولی خان بائی پاس پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما میر محمد خان ابابکی سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق میر محمد خان ابابکی ولی خان بائی پاس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے صوبوں کا استحصال ختم کرنا ہو گا ۔ڈی این اے پینل