(24نیوز) بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست ۔
تفصیلات کے مطابق یہ درخواست سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو کی ۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے۔
یا د رہے کہ کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اندھا دھند فائرنگ۔۔ پی پی رہنما 4 ساتھیوں سمیت قتل