(24نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ ریاست کا ریل کا نظام اور سڑکیں بند ہوچکی ہیں جس کے باعث اس کا ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ریاست کیرالہ میں بھی شدید بارشیں جاری ہیں جس کے باعث پامبا اور سباری مالا جانے والے یاتریوں کو روک دیا گیا ہے۔ریاست کرناٹکا اور تامل ناڈو میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قابض بھا رتی فورسز نےضلع کلگام میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید کردیا