لاہور میں 2 افراد کاڈینگی کے باعث انتقال ۔۔پنجاب میں مزید 92 مریض ہسپتال دا خل

Nov 22, 2021 | 10:26:AM
ڈینگی مچھر،اموات،پنجاب
کیپشن: ڈینگی مریض(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں 2 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 92 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 70، گوجرانوالہ سے 6 جبکہ قصور اور راولپنڈی سے تین تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار کے 23 ہزار 687 جبکہ لاہور میں 17 ہزار 97 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

یا د رہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار 255 اور لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 847 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی۔۔مزید 3 اموات