(ما نیٹر نگ ڈیسک)سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ، ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔رواں سال اب تک آلودگی پھیلانے پر 2 ہزار 217 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 2 افراد کاڈینگی کے باعث انتقال ۔۔پنجاب میں مزید 92 مریض ہسپتال دا خل