(24 نیوز) آج ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پھر اونچی پرواز ،تازہ ترین ریٹ کیا ہے،جا نیے