قوم انصاف کی منتظر .. غلطیوں کو درست کیا جائے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی، سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے اسکیم کا پتہ چلتا ہے۔
شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو عظیم الشان اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔
The emergence of a new audio clip of former Chief Justice shows how Nawaz Sharif & Maryam Nawaz were targeted as part of a grand scheme to keep them out of political process. Time has come to right the wrongs inflicted on them. The nation looks forward to justice system.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2021
دوسری جانب لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے۔ امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔