(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی تردید پر اپنا ردعمل جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ’ اکبر‘ لکھاہے۔
اللّہ اکبر ????????
یہ بھی پڑھیں :عمران کی جگہ بنانے کے لیے نوازشریف کو سزا دینی ہوگی۔۔مبینہ آڈیو لیک پر ثاقب نثار کا موقف آگیا
یاد رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لئے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہوگی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مبینہ آڈیو سے متعلق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا اہم بیان