صارفین کیلئے خوشخبری۔۔ وٹس اپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔بڑی تبدیلیاں

Nov 22, 2021 | 13:09:PM

(ویب ڈیسک )اب لفظوں کی ضرورت نہیں ، وٹس اپ  صارفین جذبات کا اظہار کرسکیں گے ایموجیز کے ذریعے ،صارفین کی سہولت کےلئےوٹس ایپ  نے نیا فیچرمتعارف کرادیا ۔

 رپورٹ کے مطابق وٹس اپ نے سب سے پہلے یہ ایموجیز آئی او ایس یعنی ایپل صارفین کے لئے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے تھے تاہم اب اسے بیٹا ورژن میں اینڈ رائڈ صارفین کے لئے بھی فراہم کردیا گیا ہے اورجلد ہی اسے تمام  صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا،صارفین کو سیٹنگز میں جاکر  نوٹیفکیشن  بٹن میں جانا ہوگا جہاں جا کر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل  کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان میں کمی
  خیال رہے اس سے قبل وٹس ایپ نے صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں  لانے کا اعلان کیا تھا ۔فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لئے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔اب صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ گاتی رہی نوٹوں کی بارش ہوتی رہی۔۔پیسے نچھاور کرنے کا انوکھا انداز ۔۔۔ویڈیو وائرل
 

مزیدخبریں