شاہ نوازدھانی نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنے کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شہنواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر لیا. پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرشاہنواز دھانی نے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شاندار یورکر کرواکے پہلے کھلاڑی کو آؤٹ کرلیا۔ شاہنواز نے بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین شنتو کو 5 رنز پر بولڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کے بیٹے سے متعلق تشویشناک خبر،آج میچ کھیلیں گے یا نہیں،جانیے
شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
Shahnawaz Dahani receiving his debut cap from Sarfaraz Ahmed #BANvPAK #Cricket pic.twitter.com/pIden6gVYE
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 22, 2021
پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔ پی سی بی نے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انتہائی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو وہ ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ انہیں اسی دن کا انتظار تھا، اور آج ان کا خواب پورا ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم اور ملک کے لیے کھیلنے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ میچ میں کھیلے اور اور اپنی ٹیم کو جتوائے۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا
???? @ShahnawazDahani received his T20I debut cap from @SarfarazA_54.#HarHaalMainCricket | #BANvPAK pic.twitter.com/zYNQ6dGCM9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021