شاہ نوازدھانی نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنے کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی

Nov 22, 2021 | 13:55:PM

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شہنواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر لیا. پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرشاہنواز دھانی نے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شاندار یورکر کرواکے پہلے کھلاڑی کو آؤٹ کرلیا۔ شاہنواز نے بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین شنتو کو 5 رنز پر بولڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کے بیٹے سے متعلق تشویشناک خبر،آج میچ کھیلیں گے یا نہیں،جانیے

شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے جب کہ  آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ 

Shahnawaz Dahani receiving his debut cap from Sarfaraz Ahmed #BANvPAK #Cricket pic.twitter.com/pIden6gVYE

     پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔ پی سی بی نے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انتہائی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو وہ ہونے پر  بہت پرجوش ہیں۔

 Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.

 شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ انہیں اسی دن کا انتظار تھا، اور آج ان کا خواب پورا ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم اور ملک کے لیے کھیلنے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ میچ میں کھیلے اور اور اپنی ٹیم کو جتوائے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا
 

مزیدخبریں