طلبا ہوجائیں تیار۔۔رٹہ سسٹم ختم۔۔اب پروفائل بنے گا 

Nov 22, 2021 | 15:05:PM

(24نیوز) پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا، 29 نومبر سے نئے طریق کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔ ہر بچے کا پروفائل بنے گا جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا ہے۔ 29 نومبر سے پرائمری سکولوں میں نیا طریقہ تدریس اپنایا جائے گا۔کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا۔مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔ فارمیٹو ایسسمنٹ کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئندہ سال پرائمری اورمڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: امتحانات کے حوالے سے طلبا کیلئے اہم خبر۔۔ 

مزیدخبریں