شاہ نوازدھانی کی اپنی والدہ سےفون پرجذباتی گفتگو ،پی سی بی نے ویڈیو جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 23 سالہ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95 ویں اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہو ں نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات اور ایک بڑا دن ہے، برسوں پہلے خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے۔ جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے رات بھر نیند نہیں آئی۔
پی سی بی نے انہیں پلینگ الیون کا حصہ بناننے کی تصدیق کرتےہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ ہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کے بیٹے سے متعلق تشویشناک خبر،آج میچ کھیلیں گے یا نہیں،جانیے
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC