ہائیکورٹ کافیصلہ معطل ۔۔گھی اور آئل ملز کیخلاف انکوائری کاحکم

Nov 22, 2021 | 15:23:PM
ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل گھی اور آئل ملز کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا انکوائری روکنے کا حکم معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا انکوائری روکنے کا حکم معطل کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ مسابقتی کمیشن اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملز کے خلاف انکوائری کرے۔
وکیل مسابقتی کمیشن فیصل صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم پورٹل پر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت آئی، مسابقتی کمیشں نے شکایت پر 117 ملز کے خلاف انکوائری شروع کی، انکوائری سے قبل 117 گھی ملز کو معلومات کیلئے خطوط لکھے، گھی ملز کے جوابی خطوط پر گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات شروع کیں۔وکیل مسابقتی کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گھی ملز کیخلاف انکوائریاں رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو بڑا سرپرائز۔کتنے ارب کے ٹیکس لگا دیئے؟
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ گھی ملز کو معلوماتی خطوط لکھنے سے پہلے اتھارٹی نے حکم پاس کیا، جوائنٹ ڈائریکٹر کو تحقیقات کا آغاز کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ اگر انکوائری کے آغاز میں ڈھانچہ برقرار نا رہے تو انکوائری کیسے برقرار رہے گی؟ کمیشن نے قیمتوں میں اضافہ کی انکوائری کرنی ہے تو پہلے ملز کو اس کی وجوہات بتائے۔ 
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے نوٹس بھیجا اور اس میں بتایا نہیں کہ ملز کو کیوں طلب کر رہے ہیں۔
وکیل مسابقتی کمیشن نے بتایاکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے تمام انکوائریز زیر التوا ہیں جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر رہے ہیں ،مسابقتی کمیشن اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملز کے خلاف انکوائری کرے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں چند خامیاں ہیں جن پر وضاحت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاکھوں کیااربوں ملیں گے۔مگر کیسے؟؟