سموگ ۔۔۔تعلیمی ادارے اور دفاتر پھربند۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Nov 22, 2021 | 17:45:PM

(24 نیوز)لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لاہور میں ہفتہ ،اتوار اور سوموار کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ۔15جنوری تک اسکول بند رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پرائیویٹ دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا۔کارپوریشن کی حدود میں تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے ۔جبکہ تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا ہوجائیں تیار۔۔رٹہ سسٹم ختم۔۔اب پروفائل بنے گا

مزیدخبریں