سعودی شہری کا بچے سے بے ساختہ پیار۔۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غلطی اپنی ہو یا کسی غیر کی اس پر پہل کرتے ہوئے اس کا اعتراف کرنا یا اس پر معافی مانگ لینا سب سے احسن اقدام ہے، اور خاص طور پر بچوں کی غلطی پر محبت سے پیش آنا قابل قدر ہے ۔ اسی تناظر میں سعودی عرب شہری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔
ویڈیو:
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) November 22, 2021
سعودی شخص کا گاڑی کی ٹکر سے بچ جانے والے بچے کو بے ساختہ بوسہ سوشل میڈیا پر وائرل۔https://t.co/vHAa3WJ6DZ pic.twitter.com/1WrP9wx97V
العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سعودی شہری کار پارکنگ سے اپنی گاڑی نکال رہا ہوتا ہے کہ اچانک ایک طرف سے 10 سے 12سال تک کی عمر کا بچہ تیزی سے سائیکل پر نمودار ہوتا ہے ، اس سعودی شہری کی گاڑی سائیکل سے ٹکرا جاتی ہے ، اس پر سعودی شہری فوری گاڑی روک کر باہر نکلتا ہے اور فوری اس بچے کا ماتھا چوم کر اس کی خیریت دریافت کرتا ہے، اس ٹکر سے بچے کو اور نہ ہی اسکی سائیکل کو کچھ ہوتا ہے، لیکن اس ویڈیو میں سعودی شخص کے بچے سےمخلصانہ فوری محبت بھرے انداز کو دیکھا جا سکتاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کی طالبہ اپنا بستر اٹھاکر کلاس روم پہنچ گئی ۔۔ویڈیو وائرل