ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Nov 22, 2021 | 18:30:PM

(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی جاری ہے،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 سو روپے کمی ہو گئی۔24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 208 روپے، 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 8ہزار 62 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار کی آڈیو تصدیق شدہ ہے، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

مزیدخبریں