عوام کو بتایا جائے شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے؟ وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث ہوئی،وزیراعظم نے ترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بتایا جائے شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے؟ یہ مافیا ہے ہے جو اپنی مرضی کے فیصلے لینے کیلئے ججز پردبائو ڈالتا ہے،ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے،حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے،ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم نے ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے،وزیراعظم نے اوورسیز کوووٹ ڈالنے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں ، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے،حکومت نے اوورسیز کے ساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔
ترجمانوں کے اجلاس میں بھی مہنگائی پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے حکومت عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمارپر اعتماد میں لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں۔۔ ملزم سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی