عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری۔۔۔سعودی حکومت نے ایک اور پابندی ہٹالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے کورونا وبا کے دوران معتمرین پر حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پہلے ہی خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں کورونا پابندیاں ہٹا کر سماجی فاصلے کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز کی اجازت دیدی تھی تاہم اب معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری ہے۔سعودی حکومت نے طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سمیت صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل (حطیم کعبہ )کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ڈانسر نے اسلام قبول کیوں کیا۔۔؟؟وجہ خود بتا دی
حجر اسود کو بوسہ دینے اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے معتمرین کے لیے تیار کردہ ایپ میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس اجازت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر سماجی فاصلے سمیت محدود تعداد کی پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور اب مزید پابندیوں کو بھی آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کیلئے حجاب پہننا لازمی۔۔نیا ہدایت نامہ جاری