(24نیوز)درجہ دوم کا کوکنگ آئل اور گھی بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کردی، صارفین کو اب درجہ دوم کا گھی اور آئل 490 روپے کلو میں ملے گا۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بعد اب شہر کی اوپن مارکیٹ میں بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز درجہ دوم کا گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کی، جس کے بعد کریانہ فروشوں کو درجہ دوم کا گھی اور آئل 480 روپے کلو میں ملے گا اور کریانہ فروش صارفین کو 490 روپے کلو کے حساب سےفروخت کریں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے گھی اور آئل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، مزید کمی کی جائے۔
دوسری جانب امپورٹرز اور ڈیلرز نے قیمتیں کم کرنے کا نسخہ بتادیا، کہتے ہیں طلب کے مطابق پام آئل کی امپورٹ بڑھنے سے کوکنگ آئل اور گھی کے نرخ کم ہوں گے،حکومت سے طلب کےمطابق پام آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردی۔
پام آئل کےامپورٹرز،گھی آئل ملزملکان،جنرل سٹورزمالکان،کریانہ شاپس مالکان نےگھی،آئل کی قیمتیں کم کرنے کافارمولابتایاہے،ملک میں ضرورت کےمطابق پام آئل کی امپورٹ سے مطلوبہ مقدار میں گھی اور آئل کی تیاری ممکن ہوگی۔
سٹیٹ بنک زرمبادلہ کےذخائرکم ہونے کی وجہ سے نجی بنکس کوپام آئل کی محدودپیمانےپرلیٹرآف کریڈٹ کھولنےکی اجازت دےرہاہے،جس کےباعث محدود مقدار میں ہی پام آئل درآمد ہورہا ہے۔