(حیدر خانزادہ) نواب شاہ میں سی آئی اے پولیس اور محکمہ ایگریکلچر نے مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی کھاد کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا۔
سی آئی اے انچارج مبین پڑھیار نے بتایا کہ جعلی کھاد بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 4 سو سے زائد جعلی کھاد کی بوریاں اور میٹیرئل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
سی آئی اے انچارج کے مطابق یہ کارروائی خُفیہ اطلاع پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید