(ویب ڈیسک) پاکستان میں اتنی اموات بیماریوں سے نہیں ہوتیں جتنی علاج کے دوران ادویات کے استعمال سے ہورہی ہیں ۔ اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور ملک میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔ اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو تی جارہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
ضرور پڑھیں :بروس لی کی موت کس وجہ سے ہوئی؟
ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام،کھانسی، خراب گلے یاوائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کااستعمال غیرضروری ہے۔ہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔